تازہ ترین
صوابی میں بارش اورژالہ باری، تمباکو کی فصل کو شدید نقصان

صوابی میں بارش اورژالہ باری، تمباکو کی فصل کو شدید نقصان

پشاور: (25 جولائی 2017) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے بعد ضلع بھر میں تمباکو کی فصل کوشدید نقصان پہنچا ہے۔

تحصیل رزڑ کے 12 ہزار ایکڑ پر کھڑی تمباکو کی فصل تباہ ہونے سے کروڑوں کا نقصان ہوگیا ہے۔ ڈاگئی، یارحسین، دوبیان، سردچینہ، یعقوبی اور سوڈھیر میں سب سے ذیادہ نقصان ہوا ہے۔ اسی طرح مکئی، سبزیوں اور مختلف باغات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ضلع ناظم صوابی کے مطابق 120 ارب کا نقصان ہواہے۔ صوابی کے عوام اور سیاسی حلقوں نے ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مقامی کاشتکاروں اور زمینداروں کی مددکی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ ماحولیات کی ناقص کارکردگی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد: پلاسٹک بیگز پر پابندی کے قانون کا اطلاق

 

Comments are closed.

Scroll To Top