تازہ ترین
کوئٹہ،صوابی : ٹریفک دثات میں 5افراد جاں بحق

کوئٹہ،صوابی : ٹریفک دثات میں 5افراد جاں بحق

کوئٹہ:(13ستمبر،2017)کوئٹہ کے علاقے سرانان کے قریب تیز رفتار کار نے 3افراد کو کچل دیا جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔لیویز ذرائع نے بتایاہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں سول اسپتال پشین منتقل کردی گئیں ہیں۔

 

دوسری طرف خیبرپختونخواہ کے علاقے صوابی میں گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا ہے جس میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو باچا خان اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

چونیاں میں ٹریکٹر نے سگے بھائیوں کو روند ڈالا، ایک جاں بحق،ایک زخمی

چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غلفت سے 7 سالہ بچی جاں بحق

 

Comments are closed.

Scroll To Top