تازہ ترین
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئی

کراچی:(14 مارچ 2019) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسری مرتبہ پاکستان سپر لیگ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔زلمی کو فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ایک اور موقع ملےگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ایک اور کانٹے دار مقابلہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔ کوئٹہ نے اس میچ میں دس رنز سے کامیابی حاصل کرکے چوتھے ایڈیشن میں تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسی رنز اسکور کیے، شین واٹسن نے تینتالیس گیندوں پر 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے اکہتر رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔ احسن علی نے چھیالیس اورعمر اکمل نے بائیس رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو وکٹیں لیں۔

ایک سو ستاسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کو اکتالیس رنز کا اوپننگ اسٹینڈ ملا، لیکن وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے چودہویں اوور میں نوے کے اسکور پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ چھٹی وکٹ پر پولارڈ اور ڈیرن سیمی نے تراسی رنز کی پارٹنر شپ کی۔

آخری اوور میں پشاور کو جیت کے لیے اکیس رنز درکار تھے لیکن چوالیس رنز بنانے والے کیرون پولارڈ اور چھیالیس رنز کی اننگ کھیلنے والے ڈیرن سیمی بھی آؤٹ ہوگئے۔ پشاور کی ٹیم بیس اووورزمیں سات وکٹوں پراکی سو چھہتر رنز بناپائی اور دس رنز سے میچ ہار گئی۔ شین واٹسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top