تازہ ترین
کوئٹہ:کار، موٹرسائیکل میں تصادم، 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

کوئٹہ:کار، موٹرسائیکل میں تصادم، 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

کوئٹہ (12جنوری، 2018)بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ کوئٹہ میں وڈھ کے علاقے سونارو میں پیش آیا جہاں کار موٹر سائیکل سے ٹکراگئی اور 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے میں 3افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مانسہرہ : ٹرک بے قابو، 4 افراد جاں بحق 6 زخمی

چنیوٹ ٹریفک حادثہ،11 افراد زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top