تازہ ترین
قائد اعظم محمد علی جناح تصویر کے آیئنے میں

قائد اعظم محمد علی جناح تصویر کے آیئنے میں

ویب ڈیسک:(26 دسمبر 2018) بابائے قوم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

قائد اعظم کی زندگی کی زندگی تصویر کے آئینے میں

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء میں روشنیوں کے شہر کراچی میں پیدا ہوئےوالد کا نام جناح پونجا تھا۔

ابتدائی تعلیم سندھ مدرستہ الاسلام سے حاصل کی۔

سن 1986ء میں انگلستان  سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور واپس آکر وکالت شروع کی اور ساتھ ہی ہندوستان کی سیاسی پارٹی کانگریس میں شامل ہو کرسیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا۔

برطانیہ جانے سے پہلے آپ کی شادی ایمی بائی سے ہوئی ۔جو کہ آپ کے برطانیہ جانے کے کچھ عرصے کے بعد ہی وفات پاگئیں۔

قائد اعظم نے کچھ اختلافات کی بنا پر کانگریس سے علحیدگی اختیار کی اور 1913ء میں مسلم لیگ میں شمولیت اختیارکرلی۔

قائد اعظم نے مسلمانوں کےحقوق کےلئے1929ء میں نہرو رپوٹ کے جواب میں 14 نکات پیش کئے۔

اور آخر کار جہد مسلسل کے بعد 14 اگست 1947ء کو مسلمانوں کو آزادی د لوائی۔

قائد اعظم کو پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کا اعزاز حاصل ہوا۔

اس تمام عرصے میں آپ کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے آپ کا ہر قدم پر ساتھ دیا۔

مسلسل جدوجہد اور انتھک محنت نے آپ کو بیمار کردیا۔ قائد اعظم نے اپنی زندگی کے آخری ایام زیارت ریزیڈینسی میں گزارے۔

بدقسمتی سے آپ قیام پاکستان کے بعد زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکے۔قائد اعظم محمد علی جناح 11 ستمبر 1948ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیے

 

Comments are closed.

Scroll To Top