تازہ ترین
قطری وزیر خارجہ آج دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے

قطری وزیر خارجہ آج دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: (19 اکتوبر2018) قطر کے وزیر خارجہ آج دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان وزیر خارجہ سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان پاکستان اور قطر کے درمیان بہتر اقتصادی تعلقات اور ایل این جی معاہدے کے برقرار رکھنے سے متعلق پاکستان کی قیادت سے تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق قطری حکومت پاکستان کی گذشتہ حکومت کے ساتھ کیے گئے ایل این جی معاہدے کو ختم ہونے سے بچانا چاہتی ہے۔ اس مقصد کیلئے قطر پاکستان کی مالی مدد کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل گراوٹ کے بحران کا سامنا ہے، اس لیے ایسے میں قطر سے کسی بھی قسم کی امدد ملنا پاکستان کی مشکلات کو کافی حد تک کم کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں امن تک امریکی اور اتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتے، دفتر خارجہ

پاکستانی قانون نافذ کرنیوالے ادارے ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے متحرک ہیں، وزیرخارجہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top