تازہ ترین
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4 ہزار 300 کلو ناقص گوشت تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4 ہزار 300 کلو ناقص گوشت تلف کردیا

لاہور:(14 مارچ 2019) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ۔غیر قانونی مذبح خانوں سے پکڑا گیا چار ہزار تین سو کلو بیمار جانوروں کا گوشت تلف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو صحت بخش اشیائے خورونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم ہے۔کھانوں کے شوقین لاہوریوں کو بیمار جانوروں کا ناقص اور مضر صحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اٹھارٹی کی سربراہی میں بکر منڈی میں کریک ڈاؤن کیا گیا،اس دوران چار ہزار تین سو کلو بیمار جانوروں کا گوشت،آٹھ ہزار کلو جانوروں کی باقیات برآمد کی گئیں۔

پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے بکر منڈی اولڈ سلاٹر ہاوس ایریا میں تین غیر قانونی مذبح خانے، میٹ چلر اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ سیل کردیئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیمار جانوروں کا غیر قانونی مذبح خانے میں گوشت تیار کر کے جعلی مہریں لگائی جاتی تھیں۔

انکا کہنا تھا کہ بیمار جانوروں کے ناقص گوشت سے متعدد موذی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ شہریوں تک صحت بخش گوشت کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top