تازہ ترین
پنجائیت اور جرگے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجائیت اور جرگے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: (3اگست،2017)پنچائت اورجرگہ کے خاتمے کےلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مضبوط اور آزاد عدالتی نظام کی موجودگی میں قدیم نظام کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرار داد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،جس میں کہا گیا ہے کہ قرآن سنت میں خواتین کیلئے عزت و احترام دینے کا واضع پیغام ہے، مگرکچھ نام نہاد پنچائتیں آئے روز حوا کی بیٹیوں کو ونی کردیتے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے پنچائیتوں اور جرگوں کا قلع قمع کریں اور اس حوالے سے فوری قانون سازی کریں، کیونکہ ایسے واقعات سے پاکستان کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

قومی اسمبلی، پنچایت اورجرگے کو قانونی شکل دینے کا بل منظور

ڈہرکی: زمین کے تنازعے پر جرگے کا سات سالہ بچی کو ونی کرنے کا حکم

Comments are closed.

Scroll To Top