تازہ ترین
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور : (27 دسمبر 2017) مسلم لیگ (ن) نے تعلیمی اداروں میں منشیات اور سگریٹ نوشی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نگہت شیخ کی جانب سے جمع کرائی، قراداد میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے ،مگر اس کے باوجود تعلیمی اداروں میں اس کا استعمال سرعام جاری ہے، جس کے باعث تعلیمی اداروں میں منشیات اور سگریٹ نوشی کا رحجان بڑھ رہا ہے۔

قرارادا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے طلباء کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھا جائے اور معاشرے کے ان ناسوروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پانچ ستمبر کو سپریم کورٹ نے خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔

جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کیا تعلیمی اداروں کے منشیات فروش ملازمین کو پکڑا گیا؟، معلوم ہے مکروہ دھندے میں کون کون ملوث ہے، نام نہیں لوں گا، میڈیا میں کسی کا نام آنا بری بات ہے، سمجھ نہیں آتا اتنی سیکیورٹی کے باوجود منشیات تعلیمی اداروں میں کیسے جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چنیوٹ: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 5گرفتار

گوجرہ:چارمنشیات فروش کو گرفتار،چورٹرانسفارمر لے اڑے

 

Comments are closed.

Scroll To Top