تازہ ترین
روہنگیا مسلمانوں  پر ظلم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھی قرار داد جمع

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھی قرار داد جمع

لاہور: (4 ستمبر 2017) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں اقوام متحد ہ ،سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپناکردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

 

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی یے، قرارداد میں کہاگیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام برما کی نوبل انعام یافتہ وزیر اعظم کے منہ پر تماچہ ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق روہنگیا میں مسلمانوں کے چھبیس سو سے زیادہ گھروں کو جلا دیا گیا ہے، صدیوں سے رہائش پذیر ان مسلمانوں کو برما کا شہری تسلیم نہیں کیا جا رہا بلکہ ان کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان برمامیں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عالم کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ بنگلادیش روہنگیاکے مسلمانوں کیلئے اپنا بارڈر کھولنے کاا علان کرے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے برما کے رہنگیا مسلمان برادری پر مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرائی تھی ،تحریک میں کہا گیا تھا کہ برما میں لاکھوں مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جا رہے ہیں، معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ایوان میں جامع بحث کی جائے۔

یہ بھی پڑھئے

روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر ملالہ یوسف زئی کا اظہار تشویش

 

Comments are closed.

Scroll To Top