تازہ ترین
ملتان: پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی انتقال کرگئے

ملتان: پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی انتقال کرگئے

ملتان : (15 اگست 2018) تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ملک غلام عباس انتقال کرگئے۔ملک غلام عباس کھاکھی پی پی دو سو بائیس سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کی نمازہ جنازہ آج شام چھ بجے پل کھاراں شجاع آباد میں ادا کی جائےگی۔

غلام عباس کھاکھی کچھ  روز قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد تشریف لے گئے تھے جہاں انہیں دل میں تکلیف ہونے کے سبب نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کا علاج معالجہ جاری تھا کہ وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔ غلام عباس کھاکھی پی پی دو سو بائیس جلال پور پیر والا سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان اسپیکر کے الیکشن کے بعد کرنے کا مشورہ

پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top