تازہ ترین
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: (13 ستمبر 2018) تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن سے ملک خرم اوراین اے ترپن سے علی اعوان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، راولپنڈی کے حلقہ این اے ساٹھ سے پارٹی کے امیدوارکافیصلہ نہیں ہوسکا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات وترجمان فواد چوہدری کے مطابق این اے تریسٹھ سے منصورحیات خان اوراین اے ایک سواکتیس سے ہمایوں اخترخان الیکشن لڑیں گے۔ فواد چوہدری کے مطابق این اے دوسو تنتالیس سے محمد عالمگیر خان اور دوسوسنتالیس سے آفتاب صدیقی امیدوارہوں گے۔ فواد چوہدری کے مطابق پی کے تین سے ساجدعلی، پی کے سات سے فضل مولا، پی کے ستانوے سے فیصل امین خان، پی کے اٹھہترسے محمد عرفان اور پی کے ننانونے سے آغا اکرام اللہ گنڈاپور میدان میں اتریں گے۔فواد چوہدری کے مطابق پی ایس ستاسی سے سردار قادر بخش کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پی پی ستائیس سے شاہنواز راجہ، پی پی دوسو چھیانوے سے اویس دریشک اور پی پی دوسو بہترسے زہرہ بتول تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے پارلیمانی اجلاس میں عارف علوی پر اعتماد کا اظہار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top