تازہ ترین
تحریک انصاف آج صوابی اور مردان میں پاورشو کرے گی

تحریک انصاف آج صوابی اور مردان میں پاورشو کرے گی

صوابی:(14 جولائی 2018)پاکستان تحریک انصاف آج صوابی اور پشاور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں جلسے کے لئے گوہاٹی کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین آج کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

جبکہ مردان میں ہونے والی جلسہ ریلوے گراونڈ میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ کے اطراف چھ سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں آنے والے تمام افراد کو جامہ تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کے جلسے کے باعث صوابی میں ہونے والا کرکٹ میچ ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے،صوابی اور ایبٹ آباد کے درمیان سہ روزہ میچ چودہ سے سولہ جولائی تک ہونا تھا، پی ٹی آئی نے اسٹیڈیم کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے پاس دس لاکھ روپے کا چیک جمع کرادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: انقلاب آکر بھی چلا گیا، شہبازشریف ماڈل ٹاؤن سے بھی نہ نکل سکے، فواد چوہدی

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو اظہار وجوہ کاز نوٹس جاری

Comments are closed.

Scroll To Top