تازہ ترین
مریم نواز بینیفیشل اونرہیں ، انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا ، فواد چوہدری

مریم نواز بینیفیشل اونرہیں ، انہیں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا ، فواد چوہدری

اسلام آباد: (17جولائی،2017)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اب نواز شریف خود تو استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ ان سے استعفیٰ لیا جائے گا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کا خاندان پیسے چھپانے میں ملوث ہیں۔ جعل سازی کے جرم میں شریف خاندان کو قید کی سزا کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ لندن فلیٹس کی خریداری میں کالا دھن استعمال ہوا ،جبکہ ہل میٹل کے منافع کا اٹھاسی فیصد نواز شریف کو مل رہا ہے ۔برٹشن ورجن آئی لینڈ کی رپورٹ کے مطابق ثابت ہوگیا کہ مریم نواز بینیفیشل اونرہیں ۔ انہیں اب فوجداری مقدمات کا سامنا ہے ‏، جعلی دستاویزات جمع کرانےاورجھوٹ پر مریم نواز کو دس سال کی نااہلی اور سات سال قید کی ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ سے نواز شریف کو طلب کرکے جرح کی اجازت مانگتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ نواز شریف کو عدالت بلانا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ ساتھ ہی انہوں نے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت وزیراعظم کو نااہل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آئی سی آئی جے نے جو کہا تھا وہی نتائج جے آئی ٹی نے دئیے ، ہل میٹل سمیت دس کمپنیز کو کالا دھن سفید کرنے کیلیے استعمال کیاگیا اور حسین نوازنے ہل میٹل سے نوازشریف کوایک ارب سے زیادہ رقم بھیجی۔ جے ٹی آئی کی رپورٹ میں شہادتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ جتنا پانامہ دلدل سے نکلنے کی کوشش کرینگے مزید پھنسے گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام حالات کے باوجود نواز شریف اقتدار سے چمٹے بیٹھے ہیں حالانکہ رپورٹ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو فوری عہدے سے استعفی دینا چاہیے تھا۔ لگتا ہے اب استعفی دیا نہیں جائے گا بلکہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Comments are closed.

Scroll To Top