تازہ ترین
نواز شریف کی حمایت کرنے والا کوئی نہیں بچا ، پی ٹی آئی رہنما

نواز شریف کی حمایت کرنے والا کوئی نہیں بچا ، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد: (17جولائی،2017)تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن جائینگے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں

پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسہ بانٹا گیا لیکن اب میڈ یا اور عدلیہ آزاد ہیں ،اگر کوئی حملہ کرنے آیا تو لگ پتہ جائے گا کہ لوہے کہ چنے ہیں یا چکڑ چنے ہیں ،ایسا کیا تو آپ کے دانت کھٹے ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر سیاسی بیک راﺅنڈ کا اعتراض تھا ،آج کل سارے سیاسی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے کنڈکٹ پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آگیا ہے اور اس فیصلے کے خلاف ن لیگ نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو دو ججوں نے پہلے ہی نا اہل کردیا اگر اب ایک بھی اور جج نے انہیں نا اہل قرار دیا تو پھر عدالتی طو ر پر بھی گو نواز گو کا نعرہ لگ جائے گا ۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں گلو لیگ کے دو گر وپ بن چکے ہیں ،مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے کیونکہ نواز شریف کے پرانے ساتھی پیچھے ہٹا دیے گئے ہیں ۔

اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ آج سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے ۔ آج مسئلہ آئین سے خلاف ورزی کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے ۔ ایسا شخص وزیراعظم کیسے بن سکتا ہے جو آئین سے روگردانی کرے ، سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کا مستقبل کا فیصلہ کریگا ، نوازشریف ڈیڑھ سے سال عوام اور کابینہ سے جھوٹ بولا ، نوازشریف نے کرپشن کا جھوٹ بول کر ناقابل تلافی نقصان کیا ، عوام اس بات پر متفق ہے کہ نوازشریف اخلاقی جواز کھوچکے ہیں

Comments are closed.

Scroll To Top