تازہ ترین
اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں رابطے

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں رابطے

کراچی: (14 ستمبر 2017) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر مشاورت سمیت ملک کی سیاسی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات شاہ محمود قریشی کی لندن روانگی سے قبل ہوئی تھی، جس میں کامران ٹیسوری بھی موجود تھے، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے لندن سے واپسی کے بعد بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم کے عارضی مرکز آنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 27 اور ایم کیو ایم پاکستان کی 22 نشستیں ہیں،اگر ایم کیو ایم پاکستان اپوزیشن لیڈر کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت کرتی ہے تو تحریک انصاف کے امیدوار کا بطور اپوزیشن لیڈر پلڑا بھاری ہو نے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھئے

ایسا چیئرمین نیب چاہتے ہیں جو صرف کرپشن کے خاتمے کے لئے کام کرے،خورشید شاہ

توہین عدالت کیس: عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

Comments are closed.

Scroll To Top