تازہ ترین
شاہ فرمان کو گورنر کے پی کے لگانے کا فیصلہ، ذرائع

شاہ فرمان کو گورنر کے پی کے لگانے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد: (11 اگست،2018) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان کی زیرصدارت گذشتہ روز تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں محمود خان، پرویز خٹک، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شاہ فرمان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہرام خان ترکئی کو سینیر وزیر صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدادن دیا جائے گا جبکہ عاطف خان صوبائی وزیر تعلیم و توانائی تعینات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ کے معاملے پر صلح بھی کرا دی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی اس حوالے سے فیصلہ آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کے پی کے سمیت ملک بھر میں انصاف اور شفاف نظام کیلئے اتحاد کو بنیادی ضرورت قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

قوم بھرپور انداز میں جشن آزادی منائے، عمران خان

قومی، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس 13 اگست کو طلب

Comments are closed.

Scroll To Top