تازہ ترین
تحریک انصاف کی آئین سازی کا مرحلہ حتمہ مراحل میں داخل

تحریک انصاف کی آئین سازی کا مرحلہ حتمہ مراحل میں داخل

اسلام آباد: (20 فروری 2019) تحریک انصاف کی آئین سازی کا مرحلہ حتمی مراحل میں داخل۔ مکمل مشاورت اور تمام طبقہ ہائے کارکنان کی شراکت سے پارٹی آئین کا مجوزہ مسودہ تیار کر لیا گیا۔ کارکنان کے تنقیدی جائزے اور حتمی آراء کیلئے آئینی مسودہ ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا۔

تحریک انصاف کی آئین سازی کامجوزہ مکمل مشاورت اور تمام طبقہ ہائے کارکنان کی شراکت سے تیار کرنے کے بعد کارکنان کے تنقیدی جائزے اور حتمی آراء کیلئے آئینی مسودہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیاگیا ہے۔ آئینی مسودے کے تکنیکی جائزے کیلئے خصوصی کمیٹی مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے قائم کی گئی اکیس رکنی کمیٹی کا اہم اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ جس کی صدارت مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد کریں گے۔

کمیٹی پارٹی آئین کے مجوزہ مسودے کا جامع تجزیہ کرے گی۔ اراکین پارلیمنٹ، خواتین، نوجوانان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔چھانوے صفحات پر مشتمل آئینی مسودے میں تمام تنظیمی معاملات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں کی تقرری و انتخاب کے طریقہ کار بھی تجویز کئے گئے ہیں۔ قومی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے انتخاب کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا طریقہ کار بھی درج ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف سے لے کر نچلی ترین سطح تک پارٹی انتخاب کا طریقہ وضع کیا گیا ہے۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی کی جامع تشریح بھی آئینی مسودے کا حصہ ہے۔ رکنیت سازی سے لے کر پارٹی سے اخراج تک کے تمام پہلوؤں کا بطور خاص احاطہ کیا گیا ہے ۔دیگر جماعتوں سے تحریک انصاف میں شمولیت کا طریقہ کار خصوصی طور پر آئین کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پارٹی و حکومتی عہدوں کیلئے افراد کی قابلیت و معیار کی کسوٹی بھی آئین میں شامل کی گئی ہے۔

آئین میں ترامیم اور نئے دفعات کی شمولیت کا طریقہ کار بھی نئے مسودے میں تجویز کیا گیا ہے۔ آئینی مسودے پر حتمی تجاویز کیلئے ملک بھر سے کارکنان و عہدیداران کو دعوت دی گئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top