تازہ ترین
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

لاہور:(17 ستمبر 2017)لاہور حلقہ این اے 120سےپاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
کیاہے۔

تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹریاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم نہیں ہوئی ہے،ہمارے 29 ہزار ووٹوں پر تحفظات قائم ہیں، غیر تصدیق شدہ ووٹرز کے سائے نتائج پر پڑیں گے۔ آئندہ حکمت عملی کااعلان کل پریس کانفرنس میں کرینگے۔

ان کہا کہناتھاکہ مکمل نتائج آنے کے بعد اپنا موقف بیان کریں گے۔انھوں نے ضمنی انتخابات کے دوران میڈیا کا ساتھ دینےپر شکریہ ادا کیا۔

پی ٹی آئی خاتون امیدوار کا کہناتھا کہ ابھی سارےانتخابی نتائج اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔دساتھ دینے پر عوام کے شکرگزارہیں ۔ان کاکہناتھا کہ ملک میں نیاٹرینڈآچکا ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ انھوں نے پہلے بھی کہاتھا کہ جیتوں یا ہاروں29ہزارغیرتصدیق شدہ ووٹرز کا معاملہضرور اٹھاؤں گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top