تازہ ترین
پاک سر زمین پارٹی کے رہنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

کراچی:(10 فروری 2019) کراچی میں رات گئے پاک سر زمین پارٹی کے رہنما میر عتیق تالپور کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی ، تاہم حملے میں پی ایس پی کے رہنما محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل عتیق تالپور ڈیفنس خیابان شہباز گاڑی میں بیٹھے اپنی اہل خانہ کے ساتھ برگر کھارہے تھے کہ کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ملزمان نے گاڑی سے اسلحہ لہرایا جس پر میر عتیق تالپور نے گاڑی ریورس کی جو ملزمان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اسی دوران ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی، گولیاں گاڑی کے بمپر پر لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top