تازہ ترین
پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے بڈنگ آج ہوگی

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے بڈنگ آج ہوگی

لاہور: (19 دسمبر 2018) پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلئے بڈنگ آج سے شروع ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے بیٹوں نے ٹیم کا نام ملتان ہی رہنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کیلئے دو روزہ نیلامی آج سے شروع ہو گئی۔ بڈنگ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے بیٹوں نے ٹیم کا نام ملتان ہی رکھنے کی اپیل کی ہے۔ جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین چھٹی ٹیم خریدنے کے خواہشمند اور بڈنگ میں شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے بھی پی سی بی سے نئی ٹیم کا نام ملتان ہی برقرار رکھنے کو کہا ہے۔ شاہ محمود کے صاحبزادے زین قریشی نے ٹوئٹ میں کہا جنوبی پنجاب نے پاکستان کو بہت کرکٹرز دیئے۔ چھٹی ٹیم کانام ملتان سے ہی منسوب رہناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کے مطالبے میں شدت

پی ایس ایل فور، ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان برقرار

Comments are closed.

Scroll To Top