تازہ ترین
اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف

دبئی: (17 فروری 2019) پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی اٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے ڈیلپورٹ 19، حسین طلعت 30 اور فہیم اشرف ایک اور آصف علی 36رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

آخری نمبروں پر آنے والے وین پارنیل نے اسلام آباد کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور 20 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی اٹرز کی جانب سے فواد احمد نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ محمد نواز ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کوئٹہ کے سب سے کامیاب باﺅلر سہیل تنویر رہے جنہوں نے میچ کے اوپننگ میچ میں 2 اور اپنے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top