تازہ ترین
پی ایس ایل تھری: پشاورزلمی کل ملتان سلطان کاسامنا کرے گی

پی ایس ایل تھری: پشاورزلمی کل ملتان سلطان کاسامنا کرے گی

دبئی (21فروری، 2018)پی ایس ایل تھری کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن پشاورزلمی اپنی مہم شروع کردےگی۔ڈیرن سیمی کی زیرقیادت زلمی افتتاحی میچ کل نئی فرنچائز ملتان سلطان سے کھیلے گی۔

دوورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فاتح ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاورزلمی پی ایس ایل تین میں اعزاز کادفاع کرے گی۔لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں پشاور نے کراچی کنگز کوشکست دیکرٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔زلمی نے ٹورنامنٹ کے دوایڈیشنز میں سب سے زیادہ 21میچزکھیل کربارہ فتوحات حاصل کی ہیں۔آٹھ میچزمیں انہیں ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔ان کی کامیابی کا اوسط ساٹھ ہے۔

پشاورزلمی ٹیم میں محمد حفیظ،وہاب ریاض، کامران اکمل،حسن علی،حارث سہیل،کرس جورڈن،ڈیوائن براوو،تمیم اقبال،ایون لوئیس اور آندرے فلیچر جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔جواعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔پشاورزلمی اعزازکی دفاعی مہم نئی فرنچائزملتان سلطان کے خلاف افتتاحی میچ سے شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ:بابراعظم کی ترقی، افغان اور بھارتی کھلاڑی پہلے نمبر پر

پاکستان سپر لیگ تھری: ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top