تازہ ترین
ملتان:مغوی خاتون کی ایف آئی آردرج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج

ملتان:مغوی خاتون کی ایف آئی آردرج نہ کرنے پر پولیس کے خلاف احتجاج

ملتان:(9ستمبر،2017) ملتان میں مغوی خاتون کو بازیاب نہ کروانے پر شہریوں نے پولیس تھانہ سیتل ماڑی کےخلاف نواں شہر چوک پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

نواں شہر چوک پر احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نور العین نامی دو بچوں کی ماں کو 25 روز قبل اغواء کیا گیا جس کی اطلاع پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو دی گئی لیکن ایس ایچ او نے آیف آئی آر نہیں کاٹی بلکے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔

مغوی خاتون کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی کو بازیاب نہ کروایا گیا تو وہ خود سوزی کرلے گی۔ مغوی خاتون کے بچے ماں کی جدائی میں رو رو کے بیمار ہوچکے ہیں اور وہ کچھ کھاتے پیتے بھی نہیں ہیں اگر بچوں کو کچھ ہوگیا تو اس کی ذمہ داری پولیس پر ہوگی۔

مظاہرین نے پولیس حکام سے نوٹس لینے اور مغویہ خاتون کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

گوجرانوالہ: دیرینہ دشمی پر دو گروپوں میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق

مسلح ڈاکو ایک کروڑ مالیت کے زیورات، لاکھوں کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار

Comments are closed.

Scroll To Top