تازہ ترین
بنی گالہ کے باہر ناراض کارکنان کا احتجاج پانچویں روز میں داخل

بنی گالہ کے باہر ناراض کارکنان کا احتجاج پانچویں روز میں داخل

اسلام آباد: (22 جون 2018) تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف ناراض کارکنان کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ ناراض کھلاڑیوں کی قیادت پی ٹی آئی رہنماحامدخان نے سنبھال لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج میں نیاموڑ آیا ہے، جہاں ناراض پی ٹی آئی رہنماحامد خان نے دھرنا دینے والے کارکنان کی قیادت سنھال لی ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماحامدخان کی زیرصدارت اجلاس میں ہواجس میں ناراض رہنماؤ ں نے پارلیمانی بور ڈسے سپریم کورٹ کے نااہل اورنیب زدہ لوگوں کونکال کرشفاف پارلیمانی بورڈ تشکیل کے ذریعے ٹکٹوں کے فیصلوں پرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے،اجلاس سے خطاب میں حامدخان کاکہناتھا کہ پارٹی پرشب خون مارنے والوں سے پارٹی کوبچاناہے۔

گذشتہ روز اجلاس میں ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی جاری کیا تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر مرتب کردہ فہرست بھی من پسند افراد پر مبنی ہے۔ پنجاب میں اقلیتی نشستوں پر ترجیحی فہرست جمع نہ کرانا بھی قابل مذمت ہے۔ اقلیتی ترجیحی فہرست جمع نہ کرانے کے ذمہ دارو ں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسے امیدوار جنہوں نے 2013ء کا الیکشن پارٹی ٹکٹ پرلڑا، انہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جائے۔ پارٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ کسی کو ایک سے زائد حلقوں سے الیکشن ٹکٹ نہ دیا جائے۔ناراض رہنماوں کا آئندہ اجلاس 26 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کا چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے ایاز صادق کی نااہلی کیلئے ریٹرننگ افسر سے رجوع کرلیا

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top