تازہ ترین
نیب کا وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو طلب کرنے کا فیصلہ

نیب کا وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو طلب کرنے کا فیصلہ

پشاور: (20 اکتوبر 2018) مالم جبہ سیرگاہ کی مبینہ طور پر غیرقانونی لیز کا معاملہ نیب خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کوطلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مالم جبہ سیرگاہ کی مبینہ طور پر لیز کا کیس، نیب کا وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کوطلب کرنے کا فیصلہ۔ اعظم خان کو سابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے طور پر پچیس اکتوبر کو طلب کیا گیاہے۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے اعظم خان کی طلبی کے سمن جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیب ذرائع نے بتایا مالم جبہ سیرگاہ کیس میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری کے پی خالد پرویزاپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔ مالم جبہ ریزورٹ کیلئے دوسو چوہترکنال اراضی غیرقانونی طریقہ سے الاٹ کرنے کے الزام میں نیب انکوائری کررہاہے۔ غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا نام بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

غیر قانونی کیمپس: سرگودھا یونیورسٹی سے گرفتار چھ ملزمان نیب کے حوالے

پیراگون سٹی کیس: خواجہ سعد اور سلمان رفیق نے نیب میں بیان ریکارڈ کرادیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top