تازہ ترین
وزیراعظم نے گیس چوری کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایت

وزیراعظم نے گیس چوری کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایت

اسلام آباد: (12 فروری 2019) وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک کو اس وقت پچاس ارب کی گیس چوری کا سامنا ہے۔ اکانوے فیصد صارفین کو تقریباً سوارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس سیکٹر سے متعلق معاملات کاجائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ برائے مذہبی امور نور الحق قادری ، صوبائی وزیرِ اوقاف پنجاب سید سعید الحسن ، سیکریٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد و دیگر افسران شریک ہوئے۔ وزیراعظم کو ملک میں گیس کی موجودہ اور آئندہ برسوں میں سردیوں اور گرمیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیمانڈ اور سپلائی کی صورتحال، ڈومیسٹک، انڈسٹری و دیگر سیکٹرز کی گیس ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موجودہ بندوبست اور مستقبل کی ضروریات پر تفصیلی آگاہ کیاگیا۔

وزیرِاعظم کوبتایا گیا کہ تقریباً پچاس ارب روپے کی چوری اورضائع ہونے والی گیس کابوجھ بھی صارفین پر ڈالا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے ملک بھرمیں گیس کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہاکہ یوایف جی گیس کی روک تھام کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی نرمی یا رعایت اختیار نہ کی جائے، سوئی کمپنیوں کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ یو ایف جی کی روک تھام سے لیا جائے۔ اجلاس میں گیس کی دریافت کے حوالے سے اقدامات اورمتعلقہ کمپنیوں کودی جانے والی سہولیات اورمراعات پربھی بریفنگ دی گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top