تازہ ترین
یوم عاشور ہمیں کربلا کے شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر پاکستان

یوم عاشور ہمیں کربلا کے شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر پاکستان

اسلام آباد: (21 ستمبر 2018) صدر پاکستان عارف علوی نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں کربلا کے شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

ادھر یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا واقعہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے کہ وہ ظلم و استبداد اور ظالم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے سے گریز نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم عاشور ہمیں کربلا کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو سچائی اور اسلام کی بالادستی کیلئے پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اختتام پذیر

ملک بھر میں یوم عاشور آج منایا جائے گا

Comments are closed.

Scroll To Top