تازہ ترین
صدارتی الیکشن چار ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن

صدارتی الیکشن چار ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:( 16اگست 2018) الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا، صدارتی الیکشن 4 ستمبرکوہوں گے، چاروں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی اس ماہ کی ستائیس تاریخ کو اسلام آباد میں پریذائیڈنگ افسر اور چارو ں صوبوں کے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اس ماہ کی انتیس تاریخ کو ہوگی جبکہ امیدوار اس ماہ کی تیس تاریخ کو دن بارہ بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست اسی دن ایک بجے تک شائع کی جائے گی، صدر کے انتخاب کےلئے رائے شماری قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے، صدر ممنون حسین

غیر ملکی سرمایہ کار پرکشش پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ممنون حسین

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top