تازہ ترین
پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے، صدر ممنون حسین

پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے، صدر ممنون حسین

اسلام آباد: ( 14 اگست 2018) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے اور پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز نمائندگی دیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے اور میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے، یہ دن یاد دہانی ہے کہ وہی قانون کامیاب رہا جس میں عوام کی مرضی شامل رہی، پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے، پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں، دعا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ نئی نسل وطن سےمحبت، تعمیر و ترقی کی مخلصانہ خواہش سےمالا مال ہے، ہم ابھی مکمل طور پر منزل تک نہیں پہنچ سکے، ان رکاوٹوں پرغور کرنےکی ضرورت ہے جن کی وجہ سےمسائل درپیش رہے، پاکستان کو سیاسی اور سماجی مشکلات سے نکالنے کیلیے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک کے اجتماعی فیصلوں کےلیے اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی پر فرزندان کشمیر کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کےلیے سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، اقوام عالم کشمیریوں کوحقوق دلوانے کےلیے صدائے حق بلند کریں۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے قبل حکومت اور حزب اختلاف نے انتہائی عرق ریزی کے ساتھ انتخابی اصلاحات تیار کیں جن کے نتیجے میں الیکشن کمیشن کو وسیع ترین اختیارات دیئے گئے، اداروں کو اسی طرح بااختیار بنانا ناگزیر ہے اگر مختلف حلقوں کی جانب سے بے اطمینانی محسوس کی جائے تو یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے رفع کرے کیونکہ ایک آزاد خودمختار پاکستان کی آرزو صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ حالیہ انتخابات اس لیے بھی مشکل تھے کیونکہ اس دوران ملک کے بعض حصوں میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات رونما ہوئے، ہم پاکستان کی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قربانیوں کے باوجود انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا، ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والے فرزندان وطن کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یوم آزادی کا جشن، پاک فوج نے بھی نغمہ جاری کر دیا

جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top