اسلام آباد: (2 دسمبر 2018) صدر پاکستان نے سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی مصنوعات خرید کر پاکستانی روپے کو دباؤ سے نکالنے میں مدد کریں۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی روپے پر دباؤ کے باعث صرف پاکستانی مصنوعات خریدیں۔ سوشل میڈٰیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی میڈ اِن پاکستان مصنوعات خریدیں۔ اس مشکل وقت میں ہمیں پرتعیش غیرملکی مصنوعات نہیں خریدنی چاہئیں۔ غورکریں تو پتہ چلے گا کہ ہم روزمرہ بنیادوں پرکتنی غیرملکی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ وہ کام ہے جو ہم سب مل کر کرسکتے ہیں۔
Considering pressure on Pak rupee,I urge Pakistanis to buy 'Made in Pakistan'. In this time of crisis we must try to avoid luxury goods & avoidable imported purchases. If you put your mind to it there is a long list of daily use imported products. This is what we must do together
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 2, 2018
یہ بھی پڑھیے
امن کے لئے فاٹا کے لوگوں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں، عارف علوی