تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، صدر مملکت

پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: (9 دسمبر 2018) انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بد عنوانی ہے۔ میرے نزدیک بدعنوانی پوری انسانیت پر حملہ ہے۔

انسداد بدعنوانی کے دن کے موقع پرایوان صدر میں تقریب منعقدہ کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بد عنوانی ہے۔ پاکستان میں ستر سال سے قانون تھا لیکن عملدرآمد نہ ہو تو کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ دو چار ارب کےلیے بھیک مانگتے پھرتےہیں جبکہ پاکستان کے اربوں ڈالر سوئس بینک میں پڑے ہیں۔ افسوس ہے کہ ہزاروں اربوں ڈالر چوری کر کے باہر بھیجے گئے۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ میری ساری زندگی کوشش رہی کہ کرپشن کے خلاف متحرک رہوں۔ مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے میں استحصال کم بدعنوانی زیادہ تھی۔ ایک وقت تھا لوگوں میں آگاہی نہیں تھی کہ کرپشن کا سیاست میں کیا نقصان ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کا مطلب یہ ہے کہ قانون کی پاسداری ہے۔ پاکستان سے کرپشن کا لیکیج بند کرنا ہوگا۔ ہم نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کےلیے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، عارف علوی

صدر پاکستان عارف علوی نے پشاوری چپل کیلئے ناپ دے دیا

Comments are closed.

Scroll To Top