تازہ ترین
سینیٹ اجلاس 27 اگست کو طلب

سینیٹ اجلاس 27 اگست کو طلب

اسلام آباد: (11 اگست،2018) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 27 اگست 2018 کو طلب کر لیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس 27 اگست کو سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث ہو گی، اجلاس میں عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو بھی زیربحث لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے مطابق صدرمملکت کسی وقت بھی قومی اسمبلی، سینیٹ یا دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

یاد رہے کہ آٹھ اگست کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی ئی تھی، جس میں اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔

نگران وزیراعظم نے نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کی، جس کے لیے سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی۔

صدر ممنون حسین نے گزشتہ روز سمری کو منظور کرتے ہوئے اسے پارلیمانی امور کو بھجوا دیا تھا، 13 اگست کو ہونے والے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا۔

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کے باعث غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین 16سے 19 تاریخ تک ایڈنبرا جا رہے تھے جبکہ گذشتہ روز وزیر قانون علی ظفر نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی اور انہیں دورہ ملتوی کرنے پر قائل کیا۔صدر مملکت ممنون حسین اب نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد غیر ملکی دورہ کرینگے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہوا ہے ۔ نگران وزیر اعظم کی جانب سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر نے کی سمری دو روزقبل بھجوائی گئی تھی۔ نومنتخب اراکین قومی اسمبلی 13 اگست کے اجلاس میں اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔صدر ممنون حسین نے گورنر پنجاب اور کے پی نئے حکومت کے قیام تک ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے استعفے کا معاملہ نئی حکومت کے قیام تک موخر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا

بی این پی اور ایم ایم اے کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے، جام کمال

 

Comments are closed.

Scroll To Top