تازہ ترین
وزیراعظم نے پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: (14 دسمبر 2018)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرپشاور پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ شیلٹر ہومز خیبرپختونخواحکومت نے اپنے سوروزہ پروگرام کے تحت قائم کئے ہیں، شیلٹرہومز میں چارسوتیس افراد کے لئے رہائش مہیاہوگی جہاں انہیں کھانا بھی فراہم کیاجائیگا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں،وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس جائیں گے، جہاں وزیر اعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کریں گے اور صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے، صوبائی حکومت کی جانب سے سو روزہ پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ وزیراعظم کو دی جائے گی۔

وزیراعظم خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیں گے اور صوبائی حکومت کو نئے اہداف بھی دیں گے۔یاد رہے 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے،پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹر ہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے ، اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی،بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بے گھرافراد کے لیے لاہور میں فٹ پاتھوں پرعارضی خیمےلگا دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزتحلیل

کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ

Comments are closed.

Scroll To Top