تازہ ترین
پی پی پی سندھ :یوم تاسیس کی گولڈن جوبلی بھرپور طریقے سے منانے کافیصلہ

پی پی پی سندھ :یوم تاسیس کی گولڈن جوبلی بھرپور طریقے سے منانے کافیصلہ

کراچی(13نومبر،2017)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل نے 5دسمبر کو پارٹی کے پچاسویں یوم تاسیس کی گولڈن جوبلی بھرپور طریقے سے منانے اور27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر گڑہی خدا بخش میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

پی پی پی سندھ کونسل کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں صوبائی عہدیداران، سندھ کونسل کے اراکین، سندھ سے سی ای سی، فیڈرل کونسل کے اراکین، اراکین صوبائی و قومی اسمبلی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی 50 ویں یوم تاسیس گولڈن جوبلی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔نثار کھوڑو نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس کے موقعے پر 5 دسمبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کا بڑا جلسہ ہوگا۔

جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔جلسے میں سندھ سے بڑی تعداد میں کارکنان و رہنما شرکت کرینگے،نثار کھوڑو نے بتایا کہ 27 دسمبر کو شھید بینظیر بھٹو کی 10 برسی منائی جائے گی اور اس سلسلے میں گڑھی خدابخش بھٹو میں بڑا جلسہ ہوگا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top