تازہ ترین
پی پی پی کا حیدرآباد میں جلسہ آج ہوگا، تیاریاں مکمل

پی پی پی کا حیدرآباد میں جلسہ آج ہوگا، تیاریاں مکمل

حیدرآباد:(17اکتوبر، 2017)پاکستان پیپلز پارٹی آج حیدرآباد میں جلسہ عام منعقد کررہی ہے جس سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

سندھ کی سب سے بڑی اور حکمراں جماعت کا جلسہ حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر ہوگا۔ جلسے کی تیاری کے حوالے سے حیدر آباد میں جلسہ گاہ میں پی پی پی رہنماؤں نثار کھوڑو، سینیٹر عاجز دھامرا، وقار مہدی، امداد پتافی اور دیگر نے تیاریوں کے حوالے سے پریس بریفنگ بھی دی۔

رات گئےشہر میں پارٹی کی جانب سےسیاسی طاقت کا مظاہرہے کے موقع پر رونق لگاتے ہوئےآتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا۔

حیدرآباد میں سانحہ کارساز کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا 18اکتوبر کے جلسے میں کارسازکےشہداءکوسلام پیش کیا جائےگا جبکہ بلاول کی شکل میں محترمہ کے استقبال کیلئے لوگ منتظر ہیں۔

دوسری طرف جلسہ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے شہر سے درختوں کی کٹائی شروع کردی ہے،میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے احکامات پر درخت کاٹ کر بلاول بھٹو کی تصاویر والے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے پی پی پی یہ جلسہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسےکے بعد منعقد کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

آنے والا الیکشن میرا پہلا اور عمران کا آخری ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی کے ایک صوبے کی جماعت ہونے کاتاثر غلط ہے، بلاول بھٹو زرداری

Comments are closed.

Scroll To Top