تازہ ترین
پی پی پی صحت کے شعبے میں بہتری لارہی ہے، بلاول بھٹوزرداری

پی پی پی صحت کے شعبے میں بہتری لارہی ہے، بلاول بھٹوزرداری

سکھر( 24فروری، 2018)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پی پی پی صحت کے شعبے میں بہتری لارہی ہے جس کےلیے سندھ حکومت انتھک محنت کررہی ہے۔

سکھرمیں این آئی سی وی ڈی (امراض قلب اسپتال )کے افتتاح کےموقع پر بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ سکھر میں دل کے امراض کے اسپتال کا قیام خوشی کا باعث ہے جس پر اسپتال کی انتظامیہ اور سندھ حکومت مبارکباد کے مستحق ہیں۔بلاول کاکہناتھاکہ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال کے قیام سے سندھ بلوچستان سمیت پاکستان بھر کی عوام مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

جواں سال رہنماکاکہناتھا کہ پاکستان میں ہر سال ڈھائی لاکھ افراد کی اموات دل کے امراض کی وجہ سے ہوتی ہے۔

پی پی پی چیئرمین کاکہناتھاکہ ماں اوربچے کی صحت اولین ترجیح ہے جس کےلیے ہزاروں خواتین کی دہلیز تک طبی سہولیات پہنچائیں۔انھوں نے کہا پی پی پی حکومت نے 14 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی اور انھیں مستقل بھی کیا۔

افتتاحی تقریب سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول اور آصٖف زرداری کی سربراہی میں آئندہ حکومت پی پی پی کی ہوگی۔ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان خدمت میں دنیا میں سب سے آگے ہوگا. 

ان کاکہناتھاکہ مرکزی حکومت نے جو منصوبے کراچی میں شروع کئے وہ نامکمل ہیں جبکہ سندھ خدمت میں سب سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

نواز شریف کو آئندہ انتخابات میں عوام بھی سزا دےگی، بلاول بھٹو

سینیٹ الیکشن کے بعد بلاول بھٹو کا پنجاب میں جلسے کرنے کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top