تازہ ترین
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا انتخاب آج شروع ہوگا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا انتخاب آج شروع ہوگا

اسلام آباد:(11 فروری 2019) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا انتخاب آج شروع ہوگا، جہاں تمام چیئرمین اپوزیشن جماعتوں سے منتخب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج چھ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا،تمام چیئرمین اپوزیشن جماعتوں سے منتخب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نون لیگ کے افتخار نذیر قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین نامزد کئے گئے ہیں جبکہ نون لیگ کے ہی نجیب اویسی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین نامزد کئے گئے ہیں۔

مواصلات کمیٹی کی سربراہی نون لیگ کے عباد اللہ کریں گے جبکہ مذہبی امور کمیٹی کی سربراہی کیلئے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایم ایم اے کے صلاح الدین ایوبی انسداد منشیات کمیٹی کے چیئرمین نامزد کئے گئے ہیں جبکہ سمندر پار پاکستانی امور و انسانی ترقی کمیٹی کی سربراہی پیپلزپارٹی کو ملے گی۔

ذرائع کے مطابق تمام کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سیکرٹری قومی اسمبلی کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کرائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top