تازہ ترین
پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب جاری

پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب جاری

لاہور ( 13دسمبر، 2018)پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب  کے لیئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کیس وقفہ کے جاری رہے گی۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔  یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے خالی کی تھی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پولنگ شام5بجےتک بغیرکسی وقفہ کےجاری رہےگا۔ رانا خالد قادری ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) جبکہ ملک اسد علی کھوکھر پاکستان تحریک انصاف کےامیدوارہیں۔ ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی حمایت کااعلان کیا ہے۔پی پی168میں کل ووٹرزکی تعداد1لاکھ23ہزار512ہے۔مرد72ہزار288اور51ہزار224خواتین ووٹرزہیں۔حلقے میں کل83پولنگ سٹیشنزقائم کئےگئےہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنزپررینجرز کےدستےتعینات کیےجائیں گے۔ اس کے علاوہ 3ڈی ایس پیز،17ایس ایچ اوز،717افسران واہلکارڈیوٹی سرانجام  دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

مشکل وقت ضرور ہے لیکن مایوسی ہرگز نہیں، شہباز شریف

اسحاق ڈار کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی

Comments are closed.

Scroll To Top