تازہ ترین
پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 6 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

پشاور: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 6 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

پشاور: (5 جنوری 2018) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سلمان خیل میں کارروائی کی ہے۔کارروائی کے دوران چھ افرادکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے تھانہ بڈبیر کی حدود سلمان خیل میں آپریشن ردالفسادکے تحت آپریشن کرتے ہوئے چھ مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں ایک ایس ایم جی، تین عدد پستول، تین رائفل سمیت، متعدد کارتوس شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افرادکو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاڑکانہ، 2 گروپوں میں تصادم ،2افراد ہلاک

خان پور ،غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

Comments are closed.

Scroll To Top