تازہ ترین
کیلیفورنیا کے کلب میں فائرنگ، پولیس آفیسر سمیت 13 ہلاک

کیلیفورنیا کے کلب میں فائرنگ، پولیس آفیسر سمیت 13 ہلاک

کیلفورنیا: (8 نومبر 2018) کیلیفورنیاکے کلب میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے پولیس افسر سمیت 13 افراد کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے تھاؤزنڈ اوکس میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے بار میں فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے وقت بار میں یونیورسٹی کے طلبا کی تقریب چل رہی تھی اور وہاں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بار میں موجود لوگوں نے ٹیبلوں کے نیچے، باتھ روم میں چھپ کر جان بچائی۔ حملہ آور کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

ایک چشم دید گواہ کے مطابق حملہ آور نے بار میں فائرنگ کی اور اسموک بم بھی پھینکا تھا۔ پولیس کے آنے سے قبل مسلح شخص ہلاک ہو چکا تھا اس کی ہلاکت کی وجہ کا علم نہیں ہو سکا۔

شیرف جیوف ڈین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی ریاست کیلی فورنیا کےنائٹ کلب میں فائرنگ ، 7افرادزخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top