تازہ ترین
ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان سے ملاقات کا دن

ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان سے ملاقات کا دن

راولپنڈی:( 16اگست 2018)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سے آج ملاقات کا دن ہے، شریف فیملی کے دس افراد کا نام بھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدرحسین سے آج ملاقات کا دن ہے۔ جیل حکام نے میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سیلز سے نکال کر کانفرنس روم میں بیٹھا دیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ پرویزرشید، اقبال ظفرجھگڑا،مریم اورنگریب،خرم دستگیر،مائزہ حمید سمیت 83 افراد کا نام حتمی فہرست میں شامل ہیں، ان میں سے دس افراد شریف خاندان کے بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شہباز شریف کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہیں جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کرینگے، اس کے علاوہ سابق اسپیکرایاز صادق ،رفیق جوانہ، مشاہد حسین، مشاہد اللہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ملاقات کا وقت شام چار بجے تک رکھا گیا ہے،اڈیالہ جیل کا گیٹ نمبرپانچ ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے مختض کردیا گیا ہے جب کہ جیل کے اندر اورباہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دو اگست کو اڈیالہ جیل میں لیگی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز سے ملاقات کی تھی، ملاقات کرنے والوں میں خواجہ آصف، سعد رفیق، احسن اقبال، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، راجا ظفرالحق، اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا اقبال بھی شامل تھے۔

اس سے قبل 31 جولائی کو شہباز شریف نے پمز اسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ذرائع نے بتایا شہباز شریف کارڈیک سینٹر کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔ سابق وزیراعلیٰ کی آمد کے وقت عقبی راستہ کی لائٹیں بند کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات پندرہ منٹ تک جاری رہی، شہبازشریف نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے بعد شہباز شریف خاموشی سے واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد حسن فواد نے اپنی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

مریم نواز سے روز ملاقات نہیں ہوتی، نوازشریف

نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں لیگی رہنماؤں کی ملاقات

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top