تازہ ترین
خود کو تبدیل نہ کیا تو آگے تباہی ہی تباہی ہے، وزیراعظم

خود کو تبدیل نہ کیا تو آگے تباہی ہی تباہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : (14ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے اپنے آپ کوتبدیل نہ کیا تو آگے تباہی ہے، تبدیلی اس وقت آئے گی جب سوچ سمجھ کر پیسہ خرچ کیا جائے گا،ساتھ ہی انہوں نے ملک میں کرپشن کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ ایڈیٹوریم میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات کیلئے پوری قوم کو خود کو بدلنا ہو گا، حکمران بیورو کریٹس اپنے آپ کو بدلیں، ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسہ ہی نہیں ہے، آج خود کو تبدیل نہ کیا تو آگے تباہی آئے گی، بیورو کریسی آزادی سے کام کرے، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ملک چلانے کے لیے پیسہ نہیں، ہم نے جو قرضے لیے وہ بجائے بہتری کے لیے ان سے ایسے پروجیکٹ بنائے گئے جو نقصان میں جارہے ہیں، اورنج اور میٹرو منصوبے کے اعدادو شمار کل کابینہ کے اجلاس میں سامنے آئے، ان پروجیکٹ پر قرضے لیے ہوئے ہیں اور سود دے رہے ہیں، اس سے مزید نقصان کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے ملک آزا ہوا تب سے حکمران طبقے کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوا، گورے نے ہندوستان کے پیسوں سے شاہانہ طرز زندگی اپنایا تھا، ہمارے حکمران طبقے نے غریب کے پیسے پر عیاشی کی گورے کی روایت کو اپنایا، آزادی کے بعد حکومت اور عوام کو ایک ہونا چاہیے تھا لیکن نہیں ہوئے، یہاں جس طرح خرچہ ایک حکمران طبقہ کر رہاہے ایسے کہیں نہیں ہوتا، ہمیں انگریز کے دور کی سوچ کو تبدیل کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا دنیا میں کوئی چیزناممکن نہیں محنت کی جائے توسب کچھ حاصل کیا جاسکتاہے ، ساری زندگی سنتا رہا کرکٹر نہیں بن سکتا،وزیراعظم نہیں بن سکتا، آج میں آپ کےسامنے کھڑا ہوں،میری زندگی آپ کے سامنے ہے۔

عمران خان نے کہا اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ قوم خود اپنی حالت نہ بدلے، ہمیں اپنے آپ کوتبدیل کرنا ہے، بیوروکریسی کو تبدیل کرنا ہے،عوام کو اپنی حالت بدلنی ہے، اگر ہم نے اپنے آپ کوتبدیل نہ کیا تو آگے تباہی ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ہم قوم کے ووٹ پرآئے ہوئے ہیں اور ان کے ٹیکس کے پیسے پر بیٹھے ہیں، قومیں چیلنجز سے نکل جاتی ہیں، ہم بحران سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کے چار ہیلی کاپٹر، گاڑیاں اور بھینسیں بھی نیلام کررہے ہیں، یہ مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے، ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے، قوم کا ایک ایک روپیہ خرچ کرتے وقت سوچیں کہ یہ ان بچوں پر لگ سکتا ہے جو ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔

عمران خان نے کہا کہ احتساب کے بغیر ملک نہیں بچ سکتا، جس سطح کی کرپشن ہے، سارا مسئلہ ہی کرپشن ہے، پیسہ چوری علیحدہ ہوا لیکن پیسہ چوری کرنے کے لیے جو ادارے تباہ کیے گئے اس نے ملک تباہ کردیا، تیسری دنیا کی وجہ کرپشن ہے، پیسہ چوری کرنے کے لیے ادارے تباہ کیے جاتے ہیں، اگر آج مغرب میں شفافیت ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ ہم سے زیادہ ایماندار ہیں بس ان کے ادارے مضبوط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے احتساب ضروری ہے، بیوروکریسی کی جو شکایات آئیں اس پر چیئرمین نیب سے بات کی ہے، انہیں کہا ہے کہ اگر کسی بیوروکریٹ سے تفتیش کرنی ہے تو اس کی تذلیل نہ کی جائے، بیوروکرٹ اگر کام نہیں کرے گا تو ہم جتنی مرضی پالیسی بنائیں کامیاب نہیں ہوں گے، ہم بڑا رسک لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو یقین دلاتا ہے آپ چانس لیں غلطی ہوتی ہے، سب سے زیادہ مجھ سے غلطیاں ہوئیں، غلطی ہونا کوئی بری بات نہیں لیکن پوری طرح کام کریں کوئی غلطی ہوئی میں ساتھ کھڑا ہوں گا، یقینی بنائیں گے کہ بیوروکریسی پر کوئی دباؤ نہ پڑے، آپ مجھے مجھے پسند کریں نہ کریں کوئی پرواہ نہیں، مجھے صرف کام سے غرض ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ سب سے بڑا مسئلہ حکومت کے لیے جلدی جلدی پوسٹنگ ٹرانسفر ہے، بیوروکریسی ریفارمز سے نہ گھبرائے یہ میرٹ کو پروموٹ کرے گی، بیورو کریسی کے تنخواہوں کے اسٹرکچر کا احساس ہے، تسلیم کرتا ہوں بیوروکریٹ اپنی تنخواہ پر گزارہ نہیں کرسکتے لیکن یہ مشکل وقت برداشت کریں یہ زیادہ دیر تک نہیں ہوتا، دنیا میں کوئی بھی قوم سیدھی اوپر نہیں جاتی، قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ آتی ہے، اس وقت ہمارے حالات برے ہیں لیکن ایک طاقت ہے، اگر طرز حکمرانی ٹھیک کرلیں تو یہ قوم تیزی سے اوپر جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا چیئرمین نیب سے ملاقات میں کہا سب کا احتساب کریں، احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا، ماضی میں کرپشن کیلئے پہلے اداروں کو تباہ کیا گیا، اداروں کی تباہی کی وجہ سے کرپٹ عناصر کو کھلا راستہ ملا،عمران خان کا کہنا تھا یورپ میں بھی کرپشن ہےلیکن وہاں لوگ ڈرتےہیں، یورپ میں لوگوں کو معلوم ہے کرپشن کی تو پکڑے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کل وفاقی بیوروکریسی کے افسران سے خطاب کریں گے

ترک وزیرخارجہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

 

 

 

 

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top