تازہ ترین
وزیراعظم آج چشمہ میں ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم آج چشمہ میں ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: (08 ستمبر 2017) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج چشمہ میں تین سو چالیس میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل پاکستان کے پانچویں ایٹمی بجلی گھر سی فور کا افتتاح کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ سی -4کا افتتاح کرینگے ، تقریب میں چین کی اہم شخصیات بھی شرکت کرینگی، وزیر اعظم اور دیگر اہم حکومتی شخصیات کی آمد کی وجہ سے پورے علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گزشتہ روز مہمانوں کو چشمہ پلانٹس تک بحفاظت پہنچانے کیلئے ریہرسل بھی کی ۔

چشمہ ایٹمی بجلی منصوبے کے سی ون، سی ٹو اور سی تھری یونٹ بالترتیب دوہزار ، دوہزار گیارہ اور دوہزار تیرہ سے کامیابی سے قومی گرڈ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

دو بڑے ایٹمی بجلی گھر کے ٹو اور کے تھری کراچی کے قریب زیر تعمیر ہیں جو دوہزار بیس اور دوہزار اکیس میں کام شروع کردیں گے۔ ان بجلی گھروںسے قومی گرڈ میں دوہزار دوسو میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے

نومبر میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرینگے: عابد شیر علی کا دعویٰ

وزیر اعظم نواز شریف نے چشمہ 3 نیوکلئیر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top