تازہ ترین
وزیراعظم نے سیاحت کے فروغ کیلئے آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء کردیا

وزیراعظم نے سیاحت کے فروغ کیلئے آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء کردیا

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان میں آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان میں آن لائن ویزا پالیسی کا اجراء کردیا۔ نئی ویزاپالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن کے راستے پر نکل پڑا ہے۔ آئن لائن ویزے کا اجراء پاکستان کو دنیا کیلئے کھولنے کی جانب اہم قدم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں۔ جب باہرسے لوگ آئیں گے تو یہاں سے متاثر ہو کر سرمایہ کاری بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے اور آن لائن ویزا کے اجراء کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہنزہ، دیر اور گلگت بہترین سیاحتی مقامات ہیں۔ سیاحت پر ٹاسک فورس نئے علاقوں کو تلاش کررہی ہے۔ سیاحت سے متعلق ویب سائٹ بھی بنائیں گے۔

عمران خان نے آئندہ سال پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب سیکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شمالی علاقوں میں لوگوں کو سستے قرضے دیں گے تاکہ وہ اپنے گھر کے ساتھ سیاحوں کیلئے بھی کوئی کمرہ بنالیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے تمام مقابلے پاکستان میں ہی کرانے کا اعلان بھی کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top