تازہ ترین
وزیراعظم نے کچھی کینال منصوبےکاافتتاح کردیا‬

وزیراعظم نے کچھی کینال منصوبےکاافتتاح کردیا‬

کوئٹہ: (14 ستمبر 2017) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا ہے، منصوبہ 80 ارب روپے کی لاگت سے پندرہ سال میں تعمیر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ایک روزہ دورے پر سوئی پہنچے ، ائیر پورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم نے سوئی میں واقع کچھی کینال کاافتتاح کیا، کچھی کینال منصوبہ 15پندرہ سال قبل شروع کیا گیا تھا، اس پر مجموعی طور پر80 ارب روپےکی لاگت آئی جب کہ منصوبے سے تقریباً 72ہزار ایکڑاراضی سیراب ہوگی۔ کچھی کینال کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔مقامی انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کے باعث ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

کھچی کینال کے افتتاح کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج یہاں میرے قائد نواز شریف کو ہونا چاہئیے تھا، کیونکہ یہ ان کا منصوبہ تھا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف کہنے کی بات نہیں حقائق سامنے ہیں کیونکہ چندسالوں کی بات ہے بلوچستان کےمسائل مکمل طور پر حل ہوں گے، وہ وقت دور نہیں جب بلوچستان ملک کا امیر ترین صوبہ ہوگا اور 15 ارب روپے کی لاگت سے بلوچستان کے ہر علاقے میں گیس پہنچائی جائیگی جبکہ 455 ارب کے منصوبے بلوچستان میں لگائے جا رہے ہیں ان میں بہت سے منصوبے بن رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل حل کرتی ہے باتیں نہیں اور اگر بلوچستان کے عوام نے ووٹ کے فیصلے صیح کیے تو اس کےنتائج ملیں گے۔ گوادر منصوبے کی بدولت بلوچستان پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہو گا۔ انہوں نے کہا ملک میں اب گیس اور بجلی کی صورتحال بہت بہتر ہے جبکہ چار سالوں میں نواز شریف نے موٹروے کا جال بچھایا۔

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top