تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے

اسلام آباد: (14 دسمبر 2018)وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کرینگے، جہاں وزیراعظم شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو صوبائی حکومت کی جانب سےسو روزہ پلان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، اس کےعلاوہ وزیراعظم صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی کرینگے،یہ شیلٹر ہومز خیبرپختونخواحکومت نے اپنے سوروزہ پروگرام کے تحت قائم کئے ہیں، شیلٹرہومز میں چارسوتیس افراد کے لئے رہائش مہیاہوگی جہاں انہیں کھانا بھی فراہم کیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیے

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزتحلیل

کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیر خارجہ

Comments are closed.

Scroll To Top