تازہ ترین
وزیراعظم نے باقاعدہ طور پر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے باقاعدہ طور پر گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد:(13اکتوبر، 2018) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے مقامی کالج میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر وہ طالبات میں گھل مل گئے اور ان سے سوال و جواب کرتے رہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

عمران خان نے طالبات سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے سوالات بھی کیے اور طالبات کو بتایا کہ پاکستان کو درختوں کی سخت ضرورت ہے کیونکہ گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

درجہ حرارت بڑھنے سے سیلاب آئیں گے اس لیے درخت بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی ، طالبات سے گفتگو کے عمران خان نے کالج کے گراﺅنڈ میں جھاڑو بھی لگائی جبکہ طالبات کے ساتھ مل کر کچرا بھی چنتے رہے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈگرین پاکستان مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کلین اینڈگرین پاکستان مہم کےآغاز پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، شوکت خانم اسپتال سے متعلق ایک کہانی بتانا چاہتا ہوں، شوکت خانم اسپتال کیلئے ہم نے بہت پیشہ جمع کرنا تھا تو چندہ جمع کرنے میں مشکل ہوئی، کسی نے مشورہ دیااسپتال سے متعلق اسکول کے بچوں کے پاس جاؤں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران پورے ملک کے اسکولوں میں گیا اور بچوں کو کہا ہمیں اسپتال کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے، بچوں کو موبلائز کیا اورطلبہ کا نام عمران خان ٹائیگرز رکھا،اسکول کے بچوں نے گاؤں دیہات میں جاکر لوگوں کو اسپتال کیلئے تیار کیا، شوکت خانم اسپتال کے لیے بچوں نے زبردست مہم چلائی، بچوں کی وجہ سے لوگوں کو پتہ چلاکینسر اسپتال کی اہمیت کیا تھی، آج بھی مجھے ان بچوں کے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا آلودگی سے انسان کی زندگی کے تقریباً11سال کم ہوتے ہیں،کے پی میں ایک ارب درخت اگائے، پاکستان میں 10ارب درخت اگائیں گے، پاکستان کو کلین اور گرین کرنے کیلئے دوبارہ بچوں کی ضرورت ہے، بچوں کو دوبارہ کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے مہم چلانا ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپ کوجاکردیکھیں کتناصاف ہےوہاں ماحول میں آلودگی نہیں، پاکستان گلوبل وارمنگ سےمتاثرہ7ویں نمبرپرملک ہے، آج سےہم کلین اینڈگرین پاکستان مہم شروع کررہےہیں، ہم پورے پاکستان میں درخت اگائیں گے۔عمران خان نے کہا ہمارا ٹارگٹ ہے پاکستان بھر میں10ارب درخت اگائیں گے، ہم اپنے گھر کو صاف رکھتے ہیں اور کچرا گھر سے باہر پھینک دیتے ہیں، لوگوں کو معلوم ہی نہیں وہ یہ کچرا باہر پھینک کر کتنا نقصان کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پانچ سال بعد پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے کہ یقین ہی نہیں آئے گا، پاکستان ایسا کلین اورگرین ہوگا کہ لوگ مثالیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کیلئے ملک امین اسلم فوکل پرسن مقرر

قائدین کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبےمیں کرداراداکریں،صدرمملکت

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top