تازہ ترین
وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کرینگے،کراچی پیکیچ کااعلان متوقع

وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کرینگے،کراچی پیکیچ کااعلان متوقع

اسلام آباد: (16 ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کرینگے، اپنے کراچی کے دورے کے دوران عمران خان مزار قائد پرحاضری بھی دیں گے اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

‎وزیراعظم کے دورے کے موقع پر شام کو پريس کانفرنس ميں وزيراعظم کي جانب سے کراچی پيکج کااعلان متوقع ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں:

ترجمان کے مطابق بھاشا ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام بھی گورنرہاؤس کراچی میں ہوگا اور فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کرنے کی ذمہ داری گورنرسندھ کو دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک کراچی کے دورے پر نہیں آئے ہیں۔وزیراعظم سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی سے ملاقاتيں کریں گے۔عمران خان ميڈيا ہاؤسز کے مالکان سے بھی ملاقات کريں گےاس کےعلاوہ وزير اعظم گورنر ہاؤس ميں ڈيم فنڈ کے ليے منعقدہ عشائيہ ميں شرکت کريں گے۔

عمران خان آج کراچی کا دورہ مکمل کرکے رات 9بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی

 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top