تازہ ترین
چیئرمین متروکہ املاک کی تعیناتی اور ٹاسک فورس کی تشکیل کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

چیئرمین متروکہ املاک کی تعیناتی اور ٹاسک فورس کی تشکیل کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (12 فروری 2019) وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین متروکہ املاک کی تعیناتی اور ٹاسک فورس کی تشکیل کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اوقاف اور متروکہ املاک کی جائیداوں کو مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے استعمال کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ سیکرٹری مذہبی امور نے وزیرِاعظم کو ننکانہ صاحب میں زرعی اراضی سمیت سات سو مربع اراضی واگزار کرانے پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو متروکہ املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی، متروکہ املاک کے حوالے سے ٹاسک فورس اور سکھ گردوارہ پر ابندھک کمیٹی کے قیام پراب تک کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ اوقاف پنجاب کے زیراہتمام چار سو پینتیس مساجد، پانچ سو چوالیس مزار اور اکہتر ہزار ایک سو ایک ایکڑ جائیداد ہے۔

وزیرِاعظم کو القادر یونیورسٹی برائے صوفی ازم و روحانی تعلیمات کے قیام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم سے پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری اور اس سے منسلک علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے اور خصوصاً ویسٹ ٹو انرجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے ارکان کویقین دہانی کرائی کہ عوام کی فلاح و بہبود سے متعلقہ اہم کمیٹیوں جن میں زکوٰۃ عشر، مارکیٹ کمیٹیوں، بیت المال، ویسٹ مینجمنٹ کمیٹیوں کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا۔

ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی کی درخواست کی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیرِ اعظم کو راولپنڈی کے عوام کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دو نئے اسپتال بنانے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی درخواست بھی کی گئی۔ وزیر پٹرولیم سرورخان نے درخواست کی کہ پوٹھوہار یونیورسٹی اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے کا از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ اسے جلد مکمل کیا جاسکے۔

Comments are closed.

Scroll To Top